بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر !!! پاکستان نے چپ کا روزہ توڑ دیا,عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ گذشتہ40روز میں 80نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ،مقبوضہ کشمیر میں ماروائے عدالت قتل قابل تشویش ہیں،عالمی برادری کو خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کوکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا چاہئیے۔ہفتہ کو مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے سیکرٹری جنرل او آئی سی عماد امین مدنی کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ40روز میں 80نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ماروائے عدالت قتل قابل تشویش ہے اور پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیرکاکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ضروری ہے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے۔اوآئی سی پاکستان کے کشمیر پر موقف کی حمایت کرتی ہے اور او آئی سی نے کشمیر پر رابطہ گروپ موثر کردار ادا کر رہا ہے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ رابطہ گروپ کا اجلاس امریکہ میں جنرل اسمبلی کے موقع پر ہوگا۔اسی موقع پر سیکرٹری جنرل(او آئی سی)عماد امین مدنی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل ہونا چاہیے۔ او آئی سی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرے گا،کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔عماد امین مدنی نے کہا کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر میں ریفرنڈم سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے،امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہونگے اور پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کے انعقاد پر غور ہورہاہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…