لاہور ( این این آئی)سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے حوالے سے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ کے دو چشم دید اور زخمی گواہوں ذوالفقار ولد جمال دین اورعبدالغفار ولد حاجی محمد نے عوامی تحریک کے وکلاء کی موجودگی میں اپنا بیان قلمبند کروایا۔عبدالغفار نے اپنے بیان میں کہا کہ میں منہاج القرآن کی ایمبولینس کا ڈرائیور ہوں 17 جون کو منہاج القرآن کے سامنے والے پارک میں کارکنان ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے پولیس محاصرے کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ ایس پی معروف صفدر واہلہ اور ایس پی ندیم کے حکم پر پولیس کی بھاری نفری نے کارکنوں پر تشدد شروع کر دیا ،ٹھڈوں، ڈنڈوں اور آہنی راڈوں کے بے تحاشا استعمال کے باعث بڑی تعداد میں کارکنان زخمی ہوئے۔ میں ایمبولینس کے ہمراہ پارک میں داخل ہوا تاکہ کچھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر سکوں۔ مجھے ایس پی معروف صفدرواہلہ کے حکم پر عباس کانسٹیبل نے مجھے ڈرائیونگ سیٹ سے گھسیٹ پر نیچے پھینکا اور مجھ پرڈنڈوں اور ٹھڈوں کی بارش کر دی جس سے میرے جسم کے مختلف حصوں پر شدید ضربات آئیں۔دوسرے گواہ ذوالفقار ولد جمال الدین نے کہا کہ میں گولیاں ٹافیاں بیچ کر روزی کماتا ہوں 17 جون کے دن منہاج القرآن پارک میں بہت سارے لوگوں کو جمع دیکھا تو وہاں چلا گیا اسی اثناء پولیس کی بھاری نفری نے پارک میں کھڑے ہوئے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ مجھے بھی پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر مجھے پولیس زخمی حالت میں اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئی۔ذوالفقار اور عبدالغفار نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری جس نے ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کا محاصرہ کررکھا تھا وہ بے تحاشا فائرنگ بھی کررہی تھی جس سے ہماری آنکھوں کے سامنے متعدد کارکن جاں بحق ہوئے اور ایک بڑی تعداد زخمی ہوئی۔گواہوں نے بتایا پولیس والے بزرگوں کو بھی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنارہے تھے۔استغاثہ کیس کے حوالے سے مزید سماعت 19 اگست کو ہو گی۔ عوامی تحریک کے وکلاء رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، سید فرزند علی مشہدی ایڈووکیٹ ،شکیل ممکا ایڈووکیٹ اور مستغیث جواد حامد نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کیس میں ہمارے 44 چشم دید زخمی گواہان اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔ 19 اگست کو مزید چشم دید گواہ اپنا بیان قلمبند کروائیں گے۔رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے پولیس افسران کے ماورائے قانون اقدامات اور قتل و غارت گری کے حوالے سے ٹھوس شہادتیں پیش کر دی ہیں ان شہادتوں کے آڈیو ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں وقت آنے پر وہ بھی عدالت میں پیش کر دیں گے۔کوئی پولیس افسر 17 جون کی قتل و غارت گری میں ملوث ہونے سے انکار کی جرأت نہیں کر سکے گا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن ،تشدد کا حکم کس نے دیا؟ 2 چشم دید گواہوں کے انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
راولپنڈی،ہوٹل میں متعدد بار زیادتی کے بعد خاتون حاملہ، پیدا ہونے والی بچی بھی چھین لی گئی
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
قیامت خیز گرمی سے 9 افراد جاں بحق، 2 روز میں اموات 19 ہوگئیں
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے



















































