اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے‘ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ حکومت نے جو چکن اور دال کی لڑائی شروع کی ہے اس کے پیچھے ایک کہانی ہے۔ اسحاق ڈار پر نواز شریف کی فیملی تو اعتماد کرتی ہے لیکن شہباز شریف کی فیملی اسحاق ڈار پر بالکل اعتماد نہیں کرتی۔رؤف کلاسرا نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ مرغی پر تمام ٹیکسز جو ایک دم سے ختم کر دیئے گئے ہیں اس سے اسحاق ڈار نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف فیملی کو یہ پیغام دیا ہے کہ جناب اگر میں وزیر اعظم بن گیا ، اقتدار میں آ گیا تو آپ کو بڑے فائدے ہوں گے۔رؤف کلاسرا نے کہا کہ پولٹری کا کاروبار حمزہ شہباز کا ہے۔
سینئر تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے کہا کہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف فیملی کو یہ پیغام دیا ہے کہ آپ کے جو مرغی، دودھ، دہی اور انڈووں کے کاروبار ہیں اگر مجھے موقع مل گیا تو آپ کے ان کاروباروں کے مفادات کا تحفظ کروں گا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر دال مہنگی ہے تو عوام مرغی کھا لیں اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بھی ایک سکیم چلائی گئی تھی کہ ’’سنڈے ہو یا منڈے ‘ کھائیں روز دو انڈے‘‘۔
حکومت نے مرغی سے ٹیکس کیوں ختم کئے؟ سینئر تجزیہ نگار کے تہلکہ خیز انکشافات
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/02/18-15.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں