اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ، پنجاب ،خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر میں بارش سے موسم خو شگوار،گرمی کے ستائے روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا ،محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی ۔موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق کشمیر، گوجرانوالہ ڈویژن میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، میرپورخاص ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا،فیصل آباد،ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ہزارہ،مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہیگا۔ گزشتہ24گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی(چکلالہ33، شمس آباد18)، سیالکوٹ (ائیرپورٹ30،کینٹ10)، چکوال28، جہلم20، مری14، اسلام آباد (بوکرہ14، زیروپوئنٹ12، گولڑہ05، سیدپور03)، گجرات13، منڈی بہاؤالدین12، منگلا11، سرگودھا10، گوجرانوالہ03، گڑھی دوپٹہ31، راولاکوٹ27، کوٹلی12، دیر18، مالم جبہ10، کاکول، پاراچنار05، بالاکوٹ04، دروش02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سکھر، جیکب آباد، سبی49 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دادو، روہڑی، رحیم یار خان 48، بھکر، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ،موہنجوداڑو47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کتنے روز تک مون سون جاری رہے گی , محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
دوست کے گھر سے نیم برہنہ حالت میں ٹھیکیدار کے 26 سالہ بیٹے کی نعش برآمد
-
سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
لاہور،نوکری کا جھانسہ دے کر نجی کمپنی کے مالک کی ساتھی کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی
-
خاتون ایس پی کا بیٹا آپے سے باہر ہو گیا، پولیس اہلکاروں سے بدسلو کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی



















































