اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے تین سے چار روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں وقفے سے پری مون سون کی مزید بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، بنوں، ڈی آئی خان، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں چکوال28، مری13، گجرات9، خیبرپختونخوا میں دیر، بالاکوٹ18، مالم جبہ16، کشمیر میں راولاکوٹ3،گڑھی دوپٹہ2 اور کوٹلی کے مقام پر 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سکھر، جیکب آباد، سبی49 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دادو، روہڑی، رحیم یار خان 48، بھکر، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ اورموہنجوداڑو میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اگلے تین سے چارر وز کے دوران کیا ہونے والا ہے؟محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے معروف اداکار گھر میں مردہ پائے گئے
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
مومنہ اقبال تنازع: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے نئے انکشافات سامنے آگئے
-
اب چند منٹ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں! بڑی خبر آگئی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
-
اسلام آباد کے مستقبل کا نیا نقشہ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا



















































