ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

سابق وزیر چوہدری رخسار کا جاتلاں میں تگڑا وار ،سینکڑوں افراد مختلف جماعتوں کو چھور کر (ن) لیگ میں شامل

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھڑی شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر چوہدری رخسار کا جاتلاں میں تگڑا وار ،سینکڑوں افراد نے مختلف جماعتو کو چھور کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ چار کھڑی شریف میں چوہدری رخسار کا ستارہ عروج پر ،طوفانی انتخابی مہم نے مخالفین کے چھکے چھڑا دیئے جاتلاں سے چوہدری عامر علی ،چوہدری محمد خالد ،چوہدری محمد نیاز ،چوہدری وقاص ،چوہدری عقیل ،چوہدری معروف ،چوہدری شفیع ،سید محمود شاہ ،سید شبیر حسین شاہ ،معظم شاہ ،ناظم شاہ ،حمزہ اسحق ،اشفاق احمد ،چوہدری شاہنوار ،چوہدری محمد شہزاد ،چوہدری عبدالخالق ودیگر سینکڑوں افراد نے مختلف جماعتوں کو چھور کر چوہدری رخسار کے ہاتھ پر بیعت کر لی ۔اس موقع پر چوہدری رخسار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21جولائی کو جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی اور مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے جیت کر آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی جس کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ میں سیاست غریب لوگوں کے حقوق اور حلقہ چار کی تعمیر وترقی کے لیے کرتاہوں اگر میں سیاست میں نہ آتا تو میرے مخالفین اور ان کے حواری پورے جاتلاں اورپورے علاقے کے جائیدادیں ہتھیانے اور حقوق غضب کرنا اور قبضہ مافیا اور نوسر بازوں کی پشت پناہی کرنا ان کا وطیرہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ووٹر ز کی عزت نفس کو بحال کیا اور سیاست کو خدمت سمجھ کر کر رہا ہے جاتلاں کو قبضہ مافیا کے چنگل سے میں نے آزاد کرایا تھانہ کچہری کی سیاست کو ختم کر کے دم لونگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…