فیصل آباد (آن لائن)مختلف مقامات پر 7سالہ بچی سمیت 2دوشیزاؤں سے اوباش افراد کی زیادتی جبکہ گھر آئے مہمان دو خواتین کو اغواء کر چلتے بنے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقہ امین پارک کے رہائشی محمد اشفاق کی سات سالہ بیٹی عروہ کو ملزم عدنان گھر سے ورغلا کر بری نیت سے اغواء کر کے لے گیا اور بعد ازاں اسے کلیم شہید پارک میں پھینک کر فرار ہو گیا ، دوسرے واقعہ میں تھانہ ترکھانی کے علاقہ چک 372گ ب میں ملزمان وسیم وغیرہ 3افراد نے معشوق علی کی پوتی (س) کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کے بعد اس کی برہنہ تصاویر برنالیں جس پر ترکھانی پولیس نے تینوں کے خلاف 376/18 پکچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج 64گ ب میں کاظم علی کے گھر آنیوالے مہمانوں محمد انور وغیرہ چار افراد گھر سے کاظم علی کی بیٹی ثناء اور نواسی ارم شہزادی کو اغواء کر کے لے گئے ، پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔