اسلام آباد (آن لائن) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ (ای او بی آئی) کی جانب سے اگست 2016 ء سے اے ٹی ایم کے ذریعے پنشن کی۔ ادائیگی کی جائے گی‘ تمام پنشن یافتگان کو 31 جولائی تک رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ای او بی آئی کی جانب سے ملک بھر میں تمام پنشن یافتگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے قریبی بینک الفلاح میں جلد از جلد رجسٹریشن کرکے اے ٹی ایم کارڈ حاصل کریں تاکہ یکم اگست 2016 ء سے پنشن کا عمل اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے ہی شروع کیا جاسکے۔