بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کی انوکھی آئی ٹی یونیورسٹی،صرف15 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائی جائیگی،حیرت انگیزانکشاف

datetime 12  جون‬‮  2016 |

کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کے لئے 15 لاکھ روپے مختص کئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے اپنے شہر کے باسیوں کے ساتھ مذاق ہونے جا رہا ہے؟ سندھ حکومت نے صرف 15 لاکھ روپے کی لاگت سے خیرپور میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، پندرہ لاکھ روپے میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان سندھ سرکارکی کفایت شعاری ہے یا پھرخیرپور کے عوام کوخیر سے ماموں بنانے کی کوشش، یہ تو سوچنے کی بات ہے،سندھ اسمبلی میں پیش کئے گئے صوبائی بجٹ 17۔2016 میں سائیں کے ضلع خیرپورمیں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز رکھی گئی ہے، پندرہ لاکھ روپے میں کوئی یونیورسٹی تو درکنار پرائمری اسکول بھی قائم نہیں کیا جاسکتا،لیکن سائیں سرکار اس قدر کفایت شعار دکھائی دیتی ہے کہ وہ دیگر منصوبوں کی طرح جو کسی کو دکھائی نہیں دیتے، آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنا کردکھائے گی،یہ دیکھنا اب باقی ہے کہ سندھ سرکار مجوزہ آئی ٹی یونیورسٹی کے لئے بجٹ میں اب فنڈز بڑھاتی ہے یا اس منصوبے کو بہت سے دوسرے منصوبوں کی طرح کاغذوں تک ہی محدود رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…