لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پانامہ لیکس کے معاملے کو ٹی اوآرز کی شکل میں ’’سموسہ ‘‘میں سب کچھ بند کر نا چاہتی ہے مگر قوم انکو یہ ’’سموسہ ‘‘کھانے نہیں دیں گی ‘(ن) لیگ کے ٹی آوآرز کا مقصد صرف اور صرف نوازشر یف اور انکے خاندان کو احتساب سے بچانا ہے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے ٹی اوآرز کا مسئلہ کل نہیں آج ہی حل ہوجائے مگر حکومت احتساب کیلئے کسی صورت تیار نہیں بلکہ وہ صرف کر پشن بچانا چاہتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ حکومت کہتی ہے رمضان المبار ک میں قوم سموسے کھا رہی ہے اس لیے پانامہ لیکس کا معاملہ بھی ٹی اوآرز کی شکل میں سموسہ بند کر کے کھا لیا جائے مگر اپوزیشن جماعتیں انکی کسی بھی کوشش کو کا میاب نہیں ہونے دیگی ۔ انہوں نے کہا پار لیمانی کمیٹی میں جن ٹی اوآر ز پر اتفاق ہوگا اپوزیشن اس بات کی مکمل حامی ہوگی کہ پانامہ لیکس میں آف شو ر کمپنیوں کے حوالے سے جن کا بھی نام آیا انکا اسی ٹی اوآرز کے تحت ہر کسی کا احتساب کیا جائے ۔