اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی(ف) کے سینیٹر حمداللہ کی ماروی سرمد سے بدتمیزی کی مذمت کرتاہوں،شوکت خانم ہسپتال کے لئے گذشتہ رات ساڑھے بارہ کروڑ روپے کے فنڈز اکٹھے کئے ہیں،عوام کے اعتماد پر شکریہ گزارہوں۔اتوار کو لاہور سے واپسی پر سوشل میڈیاکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سینیٹر حمد اللہ کا فعل قابل مذمت ہے،ماروی سرمد سے حمد اللہ کی بدتمیزی کی شدید مذمت کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ رات ساڑھے بارہ کروڑ روپے کے فنڈز اکٹھے ہوئے ہیں،ریکارڈ فنڈز اکٹھے ہونا ن لیگی رہنماؤں کی شوکت خانم ہسپتال کے خلاف مہم پرطمانچہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ ن لیگی رہنما پاناما پیپرز میں سامنے آنے والی وزیراعظم کی کرپشن چھپانے کے لئے مہم چلارہے ہیں اور یہ مہم ناکام ہوچکی ہے،ہم عید کے بعد پانامالیکس کے خلاف سڑکوں پر آئیں گ