لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب سے چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کررکھا ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں صوبے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ہیں ۔اینٹوں کے بھٹوں سے بچوں سے مشقت کے خاتمے کے بعدہوٹلوں،پٹرول پمپس اورورکشاپوں سے بھی چائلڈ لیبر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔بچوں سے جبری مشقت جرم عظیم ہے اورمعاشرے سے اس برائی کے خاتمے کیلئے ہمیں اپنے دلوں میں اپنے بچوں والی تڑپ پیدا کرکے آگے بڑھنا ہے اوراس ناانصافی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہے ۔یہ و قت الزام تراشی کا نہیں بلکہ اپنے گریبانوں میں جھانکنے اورخوداحتسابی کا ہے ۔الزام تراشی کی بجائے کرپشن میں سرسے پاؤں تک ڈوبے ہوؤں کواپنے گریبان میں جھانکناہوگااورسوئیزرلینڈ کے بینکوں میں رکھے گئے قوم کے 60ملین ڈالرکا بھی حساب دینا ہوگا۔قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے کی بجائے غربیوں کی حالت بدلنے اوروسائل قوم پر نچھاور کرنے کاوقت ہے ۔محنت ،امانت اوردیانت کو شعار بنا کر ملک و قوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے ۔پنجاب حکومت نے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے بے مثال پیکیج دیا ہے جس کے تحت یہ بچے تعلیم حاصل کر کے سائنس دان ،انجینئرز اورڈاکٹرز بن کرملک و قوم کی خدمت کریں گے۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ آئندہ بجٹ میں پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں چھٹی جماعت کی بچیوں کو ایک ہزار روپیہ ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ان خیالات کا اظہار ماڈل ٹاؤن میں چائلڈ لیبر کے حوالے سے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور،عالمی ادارہ محنت کی کنٹری ڈائریکٹر انگرڈ کرسٹنسن اورصدر پاکستان ورکرز فیڈریشن چوہدری نسیم اقبال نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ پاکستان اور پنجاب میں بھی یہ دن بھر پور طریقے سے منایا جارہا ہے ۔پنجاب حکومت نے صوبے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے صرف نعرے نہیں لگائے بلکہ انقلابی نوعیت کے اقدامات کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے کھیلنے اورتعلیم حاصل کرنے کے دن ہیں انہیں بدقسمتی سے گزشتہ69سالوں سے مسلہ جارہا ہے ۔یہ بچے پھول ہیں جنہیں شاخوں سے توڑ کرمسلہ جارہاتھا،اب کسی کو ان بچوں کا مستقبل تاریک نہیں کرنے دیں گے۔اگر کسی بھٹے پر بچوں سے مشقت لی گئی تو بھٹہ مالک کو سخت ترین سزا ملے گی اوراب کسی کو معصوم بچوں سے ظلم نہیں کرنے دیں گے۔پنجاب حکومت بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے رہی ہے ۔ان بچوں کو کتابیں ،یونیفارم ،جوتیں اوردیگر تمام تعلیمی سہولتیں مفت دی جارہی ہیں۔یہ وہ حقیر خدمت ہے جو پنجاب حکومت لاکھوں خاندانوں کے بچے کے لئے کررہی ہے ۔ہم نے قوم کے نونہالوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے ٹھوس پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔بھٹوں کے بعد ہوٹلوں ،ورکشاپوں اور پٹرول پمپوں سے بھی ہر صورت چائلڈ لیبر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔انہوں نے اپنے دورہ قصور کے دوران بھٹے پر چھاپے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھٹے پر کام کرنے والے محنت کشوں نے کہا ہے کہ ہمیں یہاں میڈیکل کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہیں اوریہاں فسٹ ایڈ کی بھی سہولت نہیں ۔میری بھٹہ مالکان سے گزار ش ہے کہ وہ رضاکارانہ طورپر محنت کشوں کو طبی سہولتیں فراہم کریں۔منافع کمانا آپ کا حق ہے لیکن محنت کشوں کو بنیادی سہولتیں اورضروریات مہیا کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ محنت اورپنجاب حکومت لیبر قوانین کی عمل داری کو پوری قوت کے ساتھ یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ صوبے سے بڑی حد تک اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کردیاگیا ہے۔تاہم اگر کہیں خلاف ورزی پائی گئی تو بھٹہ مالک اوربھٹے کی مینجمنٹ کو سخت ترین سزا بھگتنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ماتھے پر لگے چائلڈ لیبر کا داغ دھونے کا وقت آگیا ہے اوراب وہ وقت دورنہیں جب انشاء ا للہ یہاں سے ہمیشہ کیلئے چائلڈ لیبر کاخاتمہ ہوگا اور بھٹہ پر کام کرنیوالے بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر قوم کے عظیم معمار بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے عالمی ادارہ محنت پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے ہمیں اس ادارے سے مالی امداد نہیں بلکہ ان کے تجربے اورمہارت سے فائدہ اٹھانا ہے۔اس لئے میری عالمی ادارہ محنت سے گزار ش ہے کہ وہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کا متحرک پارٹنر بنے ۔میں صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور،سیکرٹری محنت اوران کی پوری ٹیم کا شکرگزار ہوں اورانہیں شاباش دیتا ہوں جن کی محنت کی بدولت اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہوگا ہے اور ہمیں اسی جذبے سے کام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اوردیگر مقامات پر کام کرنے والے لاکھوں بچوں کو اس دکھ اورکرب سے نکالنا ہے ۔یہ بڑی عبادت ہے اوراس کا اجر عظیم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عزم کرلیا ہے اورانشاء اللہ ہم اپنی منزل تک ضرور پہنچیں گے اور قوم کے بچوں کے تابناک مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز،ایم پی اے صبا ء صادق ،چیف سیکرٹری ،لیبر لیڈر خورشید احمد،بھٹہ مالکان اورپہلے بھٹوں پر کام کرنے والے اب سکولوں میں زیر تعلیم بچوں نے تقریب میں شرکت کی۔
شہبازشریف کا پورے پنجاب کیلئے قابل تحسین اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی
-
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا















































