اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

نئے صوبے،عید کے بعدبڑا قدم اُٹھانے کا اعلان

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی صوبوں کا قیام اب ناگزیر ہوچکا ہے ، رمضان کے بعد ایم کیوایم ملک میں نئے صوبوں بالخصوص سندھ میں شہری صوبہ کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد تیز کر دے گی۔ انہوں نے یہ بات پرتگال میں کارکنوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرانہوں نے پرتگال یونٹ کے باقاعدہ قیام کااعلان بھی کیا ۔ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیوایم اپنے قیام کے اول روز سے کرپشن اور ملک میں رائج دوہرے نظام کے خلاف ہے اور آج ایم کیوایم اپنے منشور پر ڈٹے رہنے کی سزا کاٹ رہی ہے وہ افراد جنہیں کرپشن میں ملوث ہونے کی بنا پر نکال دیا گیا تھا آج وہ ایم کیوایم کو اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے طرح طرح کی جھوٹے الزامات کا پہاڑ کھڑ ا کر رہے ہیں ۔ندیم نصرت نے کہاکہ مسلسل ناانصافیوں، حق تلفیوں اورمظالم کے باعث مہاجروں میں پائے جانے والے احساس محرومی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ارباب اختیارکواس احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے اورمہاجروں کے خلاف ظالمانہ اقدامات بندکرنے ہوں گے۔ندیم نصرت نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدرد پاکستان کے حالات پر اپنی نظر رکھیں اور ایم کیوایم کے خلاف ہونے والے ہر ایک غیر آئینی اقدامات پر اپنا احتجاج بلند کرتے ہوئے اپنی قوم کو احساس دلائیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ اگر ان کی آواز پاکستان میں نہیں سنی جارہی ہے یا ان کی داد رسی کیلئے کوئی بھی سیاسی ومذہبی جماعت یا ادارہ اگر آگے نہیں آرہا ہے تو بیرونی ممالک میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان اپنے مظلوم ساتھیوں اور قوم کی آواز بنیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…