کراچی(این این آئی) سندھ حکومت کی جانب سے جیالوں کو نوازنے کے لیے مالی سال2015-16کے ختم ہونے سے قبل ہی 7 کروڑ کی رقم سے ایک بم پروف 37 ٹویوٹا خریدنے کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے لیے ٹیوٹا گاڑی کی خرید اورگاڑی کو بم پروف بنانے پر 92 لاکھ سے زائدرقم خرچ کی گئی۔ اسیپیکر آغا سراج درانی کے اسکواڈ کیلئے 32 لاکھ کی جیپ خریدی گئیں۔ بتائا جاتا ہے کہ بھاری رقم کے عوض 37 ایکس ایل ئی اور دو جی ایل آئی گاڑیاں دے کر پپپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کو نوازا گیا۔