جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مساجد پر کنٹرول کیلئے نیا قانون منظور

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(این این آئی)سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دیتے ہوئے مساجد اور منبرو محراب سے نفرت پھیلانے اور امتیازی سلوک کی ترویج پر10 سال قید کی سزا کی منظوری دے دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی مجلس شوریٰ میں ’’انسداد امتیاز اور نفرت‘‘ کے عنوان سے قانون کی تیاری کی ذمہ داری ارکان شوریٰ ڈاکٹر لطیفہ الشعلان، ڈاکٹر عبداللہ الفیفی اور ڈاکٹر ھیا المنیع کو سونپی گئی تھی۔ گذشتہ روز مجلس شوریٰ کے اجلاس میں نفرت کی روک تھام کے لیے پیش کردہ قانون کو حتمی شکل دیتے ہوئے مساجد اور عبادت گاہوں سے نفرت پھیلانے کے مرتکب افراد کو دس سال قید کی سزا کی منظوری دی گئی۔اس قانون کے تحت مساجد سے تکفیری فتوے جاری کرنے، حکومت وقت کے خلاف عوام کو اکسانے اور قتل سمیت دیگر جرائم کی ترغیب دینے والے عناصر کو بھی قانون کیکٹہرے میں لانے میں سفارش کی گئی ہے۔نئے مسودہ قانون میں ہرطرح کے صفنی امتیاز، رنگ ، نسل ، زبان، قبیلے اور گروپ کی بنیاد پر امتیازی سلوک کو بھی قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے امتیازی سلوک کے مرتکب افراد کو دس سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔مساجد اور منبر ومحراب سے علاقائی، مذہبی، مسلکی، سیاسی، نظریاتی اور قبائلی تفاخر کے نعرے بازی پربھی پابندی عاید کی گئی ہے اور متنازع نعرے بازی اور تقاریرکے مرتکب آئمہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی تاکید کی گئی ہے۔ نئے مسودہ قانون میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے کسی دوسرے گروپ کے خلاف لوگوں کو ورغلانے اور حکومت کے خلاف عوام کو اکسانے پر بھی کڑی سزا دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…