کراچی(این این آئی) سندھ سے مسلم لیگ ن کے واحد منتخب رکن قومی اسمبلی اور مستعفی وزیر حکیم بلوچ کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے باقاعدہ دعوت مل گئی ہے۔ جس پر مستعفی وزیر نے پارٹی کی رکنیت چھوڑنے پر غور شروع کردیاہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اہم رہنماؤں نے حکیم بلوچ سے ملاقات کی ہے اور انہیں استعفی واپس لینے کی درخواست کی لیکن انہوں نے استعفی واپس لینے سے انکار کردیاہے۔ذرائع کے مطابق سندھ سے ن لیگ کے مستعفی وزیرحکیم بلوچ کو پیپلز پارٹی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ جس پر انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اہم رہنماوں نے حکیم بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں استعفی واپس لینے کی درخواست کی ہے، لیکن حکیم بلوچ نے استعفی واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔