منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

بارش پہلے سے کافی زیادہ،محکمہ موسمیات نے بڑے شہر کیلئے خطرناک الرٹ جاری کردیا

datetime 12  جون‬‮  2016 |

راولپنڈی(این این آئی) ضلعی انتظامیہ نے رواں برس معمول سے زائد مون سون بارشوں کے امکان کے پیش نظر شہرمیں سیلاب بچاؤ وارننگ جاری کردی ہے۔محکمہ موسمیات نے رواں برس مون سون کے دوران معمول سے 25 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی ہے جس کے پیش نظرراولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی سمیت شہر کے 10 بڑے برساتی نالوں میں متوقع سیلاب سے نمٹنے اوربچاؤ کیلئے نئی ‘‘سیلاب بچاؤ’’ وارننگ جاری کردی ہے، جس کے تحت نالہ لئی کے کناروں پرقائم تجاوزات کے خاتمے اور بھل صفائی 30 جون تک مکمل کرلی جائے گی۔ بارش کے دوران تمام متعلقہ ادارے ریڈ الرٹ ہوکرلئی کی متاثرہ آبادیوں میں پہنچ جائیں گے،فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کا ریسکیو دستہ بھی مون سون میں ریڈ الرٹ رہے گا ٗ سیلابی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاسوں میں فوج کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔سیلاب الرٹ میں کہا گیا کہ جاوید کالونی، ندیم کالونی اورآریہ محلے سے ملحقہ تمام علاقوں کے علاوہ فضل آباد، اسلامیہ ہائی اسکول اورمری روڈ کے عقبی علاقوں کے مکینوں کواپنا تمام قیمتی اشیاء موسم برسات سے قبل محفوظ مقامات پرمنتقل کردیں۔ نالہ لئی میں سیلابی پانی کی سطح 10 فٹ تک آنے پرخطرے کا سائرن بجایا جائے گا، جس پر لوگ اپنے گھروں کو فوری طورپرخالی کرکے محفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں۔ اس کے علاوہ 31 اگست تک نالہ لئی سمیت دیگر10 بڑے نالوں میں کوڑا کرکٹ اورتعمیراتی ملبہ پھینکنے پربھی پابندی رہے گی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور ،سرگودھا ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، ساہیوال ، بہاولپور ، ملتان ، پشاور ، ہزارہ ڈویژن اور فاٹا میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 2 روز میں کشمیر اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ صوبہ بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی امید ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے گرمی کی حالیہ شدت میں کمی ہوجائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں پارہ 45 ڈگری کو چھو چکا ہے جبکہ دیگر شہروں میں موہنجودڑو 44 اور بھکر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نور پور تھل ، پنجگور ، سکھر ، تربت اور جوہر آباد میں ریکارڈ کیا گیا پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ لاہور ، پشاور، گوجرانوالہ ، گجرات ، رحیم یار خان ، جہلم ، منگلا ، اوکاڑہ ، سیالکوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولنگر میں 40 ڈگری جبکہ فیصل آباد ،حیدر آباد ، جھنگ ، قصور ، ساہیوال ، خان پور ، کوٹ ادو ، ڈیرہ غازی خان 39 اور راولپنڈی ، ملتان ، لیہ اور بہاولپور میں پارہ ابھی تک 38 ڈگری ہے۔ کوئٹہ میں پارہ 37 تک پہنچ چکا ہے جبکہ کراچی ، سیدو شریف اور گوادر میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…