ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنادی

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی ) سعودی عرب پاکستان میں زلزلے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 1900مکانات ،33 سکول اور23 مراکز صحت تعمیر کرے گا ۔ مکانات صوبہ بلوچستان اور گلگت بلتستان جبکہ سکول اور مراکز صحت سندھ ،بلوچستان ،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں تعمیر کئے جائیں گے ۔سعودی گزٹ کے مطابق پاکستانی عوام کی امداد کے لئے سعودی مہم کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد آل عثمانی نے بتایا ہے کہ ‘زلزلے سے متاثرہ اڑتالیس مساجد کی تعمیرنو کی جائے گی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بھی متعددمنصوبوں پر کام کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان میں اکتوبر 2005ء میں 7.6کی شدت کا شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 75 ہزار افراد جاں بحق ‘ ایک لاکھ 28 ہزار زخمی اور 35 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوگئے تھے۔آل عثمانی نے بتایا کہ ہم ہسپتالوں،مکانوں،مراکزصحت ،یتیم خانوں اور پینے کے پانی کی سہولت مہیا کرنے کے لئے ایک مربوط امدادی پروگرام پر عمل درآمد کر رہے ہیں اور اس مہم کے تحت زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے کام کئے جا رہے ہیں ۔ایمرجنسی ریلیف پروگرام کے خدوخال بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ”اس کے تحت قدرتی آفات سے متاثرین کو خوراک ،کپڑے ،شیلٹر ، پینے کا پانی ،زراعت کے لیے مدد ،گلہ بانی ،تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم اور صحت کے مراکز تعمیر کیے جاتے ہیں۔طبی مراکز کو ڈاکٹری آلات بھی مہیا کیے جاتے ہیں اور مساجد کی تعمیرنو اورتزئین وآرائش کی جاتی ہے۔پاکستان میں جولائی 2010ء میں شدید سیلاب آیا تھا۔اس کے نتیجے میں ڈھائی کروڑ افراد متاثر ہوئے تھے اور سعودی عرب نے متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک ملک گیر چندہ مہم شروع کی گئی تھی۔اس کے بعد کے برسوں میں بھی پاکستان میں تباہ کن سیلاب آئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…