کراچی(این این آئی) حکومت سندھ نے نئے مالی سال میں وزیر اعلی ہاؤس کے بجٹ میں تقریبا ایک سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلی ہاس کا بجٹ 4 ارب 33 کروڑ روپے کردیا گیا ہے، گزشتہ مالی سال میں وزیر اعلی ہاؤس کا کل بجٹ ایک ارب 74 کروڑ روپے تھا جسے بعد میں نظرثانی کرکے 2 ارب 23کروڑ روپے کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ نے مالی سال 17-2016 کے لئے 8 کھرب 69 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا جس میں سرکاری ملازمین اور تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔