اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارت کوسالہاسال انتظار کی خبر سنادی، سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ہمارے ادارے کام کر رہے ہیں ایسے واقعات کی تحقیقات کئی سال چلتی رہتی ہیں ہمیں بے صبر نہیں ہونا چاہیے،پا کستان کا کوئی ادارہ کبھی بھارت میں کسی واقعہ میں ملوث نہیں رہا، مذاکرات کے حوالہ سے بھارتی شرائط منظور نہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ہمارے ادارے کام کر رہے ہیں ایسے واقعات کی تحقیقات کئی سال چلتی رہتی ہیں ہمیں بے صبر نہیں ہونا چاہیے۔ پٹھانکوٹ واقعہ میں بھارت نے پاکستان کے ملوث نہ ہونے کا اعتراف کیا تو یہ کوئی اچھوتی بات نہیں ٗہمارے لیے مسئلہ کشمیر اور سیاچن بھی بہت اہم ہیں تاہم سارے معاملات کو روک دینا اور ایک دو دہشت گردکو پکڑ کر پورے تعلقات کی تشریح کرنا درست نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے 26 اپریل کو نئی دہلی میں بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر سے کہا تھا کہ مذاکرات کرنا کسی ایک قوم کا دوسری قوم پر احسان نہیں یہ ایک نارمل طریقہ ہے۔ مذاکرات کے لئے ہمیں شرائط منظور نہیں اعزاز احمد چودھری کے مطابق پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ہمارے متعلقہ ادارے کام کررہے ہیں جیسے ہی مزید پیشرفت ہوگی وہ ہمیں اس بارے میں بتائیں گے