لاہور (این این آئی)سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو اپنے پسندیدہ فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی دستخط شدہ شرٹ موصول ہوگئی ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے بہت بڑے مداح شہبابز تاثیر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی دستخط شدہ ٹی شرٹ کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹ کی ہے۔ٹوئٹر پر شائقین کی جانب سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ اس جرسی پر مانچسٹر یونائیٹد کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط موجود ہیں اور اگلی ٹوئٹ میں تمام کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ دستخط شدہ شرٹ ملنے میں سب سے بڑا کردار ان کی سالی نے ادا کیا جنہوں نے کلب حکام کو ان کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر جب کسی نے ازراہ مذاق کہا کہ ایسی قیمتی چیز کی ملکیت پت کوئی آپ کو قتل بھی کر سکتا ہے تو شہباز تاثیر نے بھی اسی انداز میں جواب دیا کہ مارنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، میں چند ازبکوں کو جانتا ہوں جو مدد کر سکتے ہیں ٗشہباز تاثیر چار سال سے زائد عرصے تک طالبان کی قید میں رہے تھے اور مارچ میں ان کو اغواکاروں نے رہا کردیا تھا ٗاپنی رہائی کے بعد ایک بیان میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ قید کے دوران باہر کی دنیا سے ان کے رابطے کا واحد ذریعہ فٹبال کے میچز تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے محافظوں میں سے ایک ان کی طرح مانچسٹر یونائیٹڈ کا مداح تھا اور ہر دوسرے ہفتے وہ میرے سیل میں ریڈیو لے کر آتا اور سوکر کے میچ کی کمنٹری سنتے۔