پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی حکومت نے پولیس کے بعد ریسکیو 1122کے ملازمین کے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے یوم تکبیر کے تقریب منانے کے حوالے سے ریسکیو 1122سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کسی بھی حا دثے کی صورت میں ریسکیو 1122کے ملازمین موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی ۔ جبکہ پولیس اہلکاروں کے امن وامان کی صورتحال کے باعث ان کے موبائل فون کے استعمال پر پا بندی عائد کی جا چکی ہے ۔واضح رہے کہ ریسیکو 1122کے ڈیرہ اسماعیل خان ، ابیٹ آباد سمیت تین اضلا ع کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں ہو سکی ہے ۔جبکہ ریسکیو 1122واحد محکمہ ہے جنہوں نے یوم تکبیر کی تقریب بھی منائی تھی ۔ تاہم ڈائریکٹر جنرل کے پی اے نے وضاحت سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔