پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

وزیر اعظم جلا وطن ہیں’ملک انٹرنیٹ پر چل رہا ہے’ شیخ رشید

datetime 12  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت وزیراعظم ‘جلا وطن’ ہیں جبکہ ملک انٹرنیٹ پر چل رہا ہے۔ نجی ٹی وی کو دےئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان حالات میں فوج فیصلے کرنے والی ہے، لیکن سیاستدانوں کی وجہ سے وہ کوئی واضح فیصلہ نہیں کر پا رہی۔انھوں نے موجودہ حالات میں سب سے بڑا مسئلہ قیادت کے فقدان کو قرار دیا۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ اس مرتبہ چھوٹی عید اور بڑی عید کے درمیان عوامی عید ہوگی، لیکن کوئی ڈیڈلائن اس کیلیے نہیں دے سکتا، کیونکہ اس دوران کوئی حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ ملک میں فیصلے کون کر رہا ہے اور حال ہی میں جنرل ہیڈکوارٹرز میں سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہونے والے ملاقات میں فوج نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
انھوں نے نواز شریف کی بیماری کو اداکاری قرار دیا اور کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایسا مریض نہیں دیکھا جو اوپن ہارٹ سرجری کے فوراً بعد خود سے سیڑھیاں اتر کر نیچے آئے۔ پاناما لیکس میں ہونے والے انکشافات کے بعد موجودہ بحران پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو صرف سڑکوں پر آکر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پہلے سے معلوم تھا کہ ٹی او آرز پر بننے والی کمیٹی بے نتیجہ رہے گی، کیونکہ ابھی تک دونوں طرف ڈیڈ لاگ برقرار ہے۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر عمران خان باہر نہیں نکلے تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔اس سوال پر کہ کیا آپ پیچھلے دھرنے کی وجہ سے عمران خان سے ناراض ہیں؟، تو ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے نہیں لیکن ان کی جماعت کی کارکردگی کی وجہ سے کچھ اختلافات ہیں۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار جی یو آئی 150 ایف کے علاوہ باقی تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر ہوں گیں اور ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی میدان میں آجائے، کیونکہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں اوراگر لوگ سڑکوں پر نکلے تو نواز شریف کو گھر جانا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…