لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عوام دشمن بجٹ پیش ہونے پر آج یوم سیاہ منایاجائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب کاعوام دشمن بجٹ پیش ہونے پر آج پنجاب بھر میں احتجاج ہوگا ،مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام دوست بجٹ پیش نہیں کیا ۔(ن) لیگ کے دور میں بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے بڑے بڑے اعلانات کئے گئے مگر یہ اعلانات حقیقت نہ بن سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن کا صرف حکمرانوں کو فائدہ ہوگااورعوام کو اس بجٹ سے کچھ نہیں ملے گا ،یہ بجٹ کہاں تیار ہوا ہے اور کس نے تیار کیا ہے کسی کو معلوم نہیں ،کسی وزیر کو بجٹ کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے اس کے باوجود ہر وزیراس بجٹ کی تعریف کررہا ہے ۔