اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

خطرے کی گھنٹی بج گئی، بڑے شہر میں سیلاب الرٹ جاری

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )ضلعی انتظامیہ نے رواں برس معمول سے زائد مون سون بارشوں کے امکان کے پیش نظر شہرمیں سیلاب بچاؤ وارننگ جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں برس مون سون کے دوران معمول سے 25 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی جس کے پیش نظرراولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی سمیت شہر کے 10 بڑے برساتی نالوں میں متوقع سیلاب سے نمٹنے اوربچاؤ کے لئے نئی ‘‘سیلاب بچاؤ’’ وارننگ جاری کردی جس کے تحت نالہ لئی کے کناروں پرقائم تجاوزات کے خاتمے اور بھل صفائی 30 جون تک مکمل کرلی جائے گی۔ بارش کے دوران تمام متعلقہ ادارے ریڈ الرٹ ہوکرلئی کی متاثرہ آبادیوں میں پہنچ جائیں گے،فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کا ریسکیو دستہ بھی مون سون میں ریڈ الرٹ رہے گا جبکہ سیلابی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاسوں میں فوج کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ سیلاب الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جاوید کالونی، ندیم کالونی اورآریہ محلے سے ملحقہ تمام علاقوں کے علاوہ فضل آباد، اسلامیہ ہائی اسکول اورمری روڈ کے عقبی علاقوں کے مکینوں کواپنا تمام قیمتی اشیاء موسم برسات سے قبل محفوظ مقامات پرمنتقل کردیں۔ نالہ لئی میں سیلابی پانی کی سطح 10 فٹ تک آنے پرخطرے کا سائرن بجایا جائے گا جس پر لوگ اپنے گھروں کو فوری طورپرخالی کرکے محفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں۔ اس کے علاوہ 31 اگست تک نالہ لئی سمیت دیگر10 بڑے نالوں میں کوڑا کرکٹ اورتعمیراتی ملبہ پھینکنے پربھی پابندی رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…