اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے پرائیویٹ حج سکیم کے حجاج کو کسی بھی جعلسازی سے بچانے کیلئے ایس ایم ایس سروس 8331 کا آغاز کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پرائیوٹ حج سکیم کے حجاج کو اپنے موبائل فون سے اپنا ایچ جی او انرولمنٹ نمبر8331 پر ایس ایم ایس کرنا چاہئے۔ نمبر بھیجنے میں حجاج کو ایچ جی او کی سٹیٹس، ان کی چیف ایگزیکٹو کا نامٗ مختص شدہ کوٹہ اور دفتر کے ایڈریس کے بارے میں تفصیلات موصول ہو جائیں گی۔اس کے علاوہ ایچ جی او کے کوٹہ سٹیٹس کے بارے میں وزارت کے متعلقہ محکمہ سے فون نمبر051-9207519، 051-9205212 پر تصدیق کی جاسکتی ہے۔