اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا کہ رواں سال ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ اگلے دو روز میں پنجاب اور آزاد کشمیر میں پری مون سون بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دور وز کے دوران پنجاب اورکشمیر میں پری مون سون کی مزید بارشیں ہونگی۔ لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے۔ مظفرآباد، باغ اور پونچھ سمیت کشمیر میں مزید بارش متوقع ہے۔ ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، حویلیاں اور مری میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے اور عرصے بعد کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ‘ بدین اور مٹھی میں بھی زیادہ بارش ہو گی۔