اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم نواز شریف عید الفطر سے پہلے پاکستان آجائیں گے ٗ عابد شیرعلی

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور وہ انشاء اللہ عید الفطر پاکستان میں ہی منائینگے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ پاناما پیپرزمیں وزیراعظم کا نام نہیں ٗاس کے باوجود وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ٗٹی او آرکے معاملے پر حکومت کی نیت صاف ہے ٗہم معاملے کو حل کرنے کے لیے ہر قسم کا تعاون کررہے ہیں ٗاس پر سڑک کی سیاست نہ کی جائے ٗانہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں ٗامید ہے کہ انشاء اللہ عید الفطر سے پہلے پاکستان آجائیں گے۔لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزیر مملکت نے کہاکہ سحراورافطار میں بجلی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ ہے، لوڈ شیڈنگ میں جلد کمی آئیگی ملک بھر کے صنعتی علاقوں میں 5 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جسے 4 گھنٹے تک لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیراعظم کاپاناماپیپرزمیں نام نہیں مگرنام نہ ہونے کے باوجودوزیراعظم نے خودکواحتساب کیلئے پیش کیاتاہم پانا ما پیپرز پر سڑک کی سیاست نہ کی جائے ٗمسلم لیگ ن کی قیادت نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا،عمران خان نے پارلیمنٹ کو چور ڈکیت کہا ٗپھر یہیں آکر بیٹھ گئے۔خواجہ آصف کے بیان پر پوچھے گئے سوال پر انکا کہناتھا کہ ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتاہے، ٹرالی ٹرالی ہوتی ہے ٗخواجہ آصف نے شیریں مزاری کا نام نہیں لیاتھامگر خواجہ آصف نے تمام اراکین اسمبلی سے معذرت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…