ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

چینی سفیر نے پاکستان کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہاہے کہ پاک چین تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی دوستی مستقبل میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی ، دونوں ممالک اقتصادی تعاون پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز رکھیں گے جس سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔ انہوں نے گذشتہ سال چین کے صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کا خاص طورپر حوالہ دیا اور کہا کہ 2016ء کا سال ان فیصلوں کے نفاذ کا سال تھا جن کا دونوں ملکوں کی لیڈرشپ نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اعلان کیاتھا ۔انہوں نے حکومت پاکستان کو سکیورٹی اور صحت کے اداروں کے لئے آلات فراہم کرنے کا بطورخاص ذکر کیا جو ایک خصوصی پروگرام کا حصہ ہیں ۔انہوں نے پاک چین تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر پاکستان کے وزیر خزانہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ترقی کے مختلف منصوبوں میں چینی امداد کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجودتھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…