ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے عدالت سے معافی ملتے ہی نیا یوٹرن لے لیا

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا ہے کہ ریاض کیانی پر دھاندلی کا الزام واپس نہیں لیا، میں نے صرف ان کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر معافی مانگی ہے، دھاندلی پر کلین چٹ نہیں دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق افضل خان نے معافی ملتے ہی نیا یوٹرن لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض کیانی کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر معافی مانگی ہے، ان پر لگائے گئے الزام واپس نہیں لئے اور دھاندلی کروانے پر انہیں کلین چٹ نہیں دی۔ افضل خان نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے ذمہ دار فخر الدین جی ابراہیم اور اراکین ہی تھے، میں نے پہلے دن سے جو کہا تھا اپنے ایک ایک الزام پر قائم ہوں اور 2013ء کے انتخابات میں جو الیکشن کمیشن کے ارکان نے دھاندلی کروائی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض کیانی 79سال کی عمر میں ہیں اور ان کی عمر کے احترام میں اسے معافی مانگی مگر الزامات واپس نہیں لیئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…