فیصل آباد (آئی این پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف انشاء اللہ عید سے پہلے وطن واپس آ جائیں گے، وزیراعظم قوم کی دعاؤں سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس میں نام نہ ہونے کے باوجود خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، پانامہ پیپرز پر سڑک یک سیاست نہیں کرنے دیں گے ،طاہر القادری کا حق ہے دھرنا دینا انہیں افطاری دینے کی کوشش کریں گے، ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتا ہے اور ٹرالی ٹرالی ہوتی ہے چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر ہو، چاہے چار پہیوں والی ہو یا دو پہیوں والی ہو۔ وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ دھرنا دینا طاہر القادری کا حق ہے، افطاری دینے کی کوشش کریں گے، املاک کو نقصان پہنچائے بغیر احتساب سیاسی جماعت کا حق ہے، ٹی او آرز سے خود احتسابی کا نظام لانا چاہتے ہیں،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے، نام نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، پانامہ پیپرز پر سڑک کی سیاست نہ کی جائے، پانامہ معاملے کو حل کرنے کیلئے ہر قسم کا تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی نہیں کہا،ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتا ہے اور ٹرالی ٹرالی ہوتی ہے چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہرہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف قوم کی دعائیوں سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،وزیراعظم نواز شریف عید سے پہلے پاکستان آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو سی پیک منصوبے پر اعتراض ہے، 42 ارب روپے کی انویسٹمنٹ پاکستان میں پہلی بار آ رہی ہے، ٹی او آرز کے معاملے میں حکومت کی نیت صاف ہے، پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے معاملے کی طرح یہ معاملہ بھی حل ہو جائے گا، ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سحر و افطار میں بجلی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، جہاں بھی بجلی چوری ہو گی وہاں بجلی نہیں دیں گے، جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے، انڈسٹریل ایریا میں 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خرابی میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ ملوث ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































