وانا(آئی این پی)انگوراڈہ پوسٹ حوالے کرنے کے بعد افغانستان نے حدیں پارکرلیں،جنو بی وزیرستان پاک افغان بارڈر پر یعنی سر حد گیٹ کو حوالے کرتے ہوئے دو ہفتے سے زیا دہ کا عرصہ گزر گیا ، مکمل طورپر کسی قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے ، دونوں جانب سینکڑوں کی تعداد میں خوراک و دیگر اشیاء سے بھری گاڑیوں کی قطاریں لگ چکی ہے۔ اسی انتظا ر میں کہ شاید کسی وقت کوئی بہتری ہوجائے لیکن تا حال اس قسم کی کو ئی امید کی کرن نظر نہیں آتی ہے۔اس کے باوجود کے بارڈرکے دونوں جانب ایک ہی برادری کے لوگ آ باد ہے۔ ۔دونوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی کمیو نیکیشن سسٹم نہیں ہیں۔حکو مت پاکستان کی جانب سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیٹ کو افغان حکو مت نے بند کیا ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات مسلسل جاری ہے۔ لیکن اب تک کو ئی خاص کا میابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ جسکی وجہ سے نہ صر ف ٹریفک کا انتظام معطل ہے۔بلکہ کسی قسم کی کوئی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے جب مقامی لوگوں سے روڈ کی بندش بارے میں پوچھا گیاتو انھو ں نے سخت بر ہمی کا ا ظہار کیا اور کہا کہ خیر سگالی پر انگور اڈہ گیٹ افغان حکو مت کے حوالے کیاگیا۔ اسکے باوجود بارڈر کو بند کرنا سراسر ظلم و نا انصافی ہے۔ انھوں نے دونوں ملکوں سے مطالبہ کیا کہ اپنے مابین برادرانہ مذ اکرات کے ذریعے اس کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔