اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے عید کے بعد حکومت کیخلاف بھرپورتحریک چلانے پراتفاق کرلیا۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق شیخ رشید احمد نے بنی گالا میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہاکہ عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلائی جائے گی۔ حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کے لئے دیگرجماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے اور حکمرانوں سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کاحساب لیں گے۔