اسلام آباد (این این آئی) ممبرالیکشن کمیشن پنجاب جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے کہا ہے کہ افضل خان جوکچھ کہتے ہیں کہتے رہیں ،انہوں نے عدالت اور وکلاء کے سامنے مجھ سے معافی مانگی ۔سابق ایڈیشنل سیکریڑی الیکشن کمیشن افضل خان کی معافی اور بعد میں دئیے گئے بیان پرردعمل دیتے ہوئے ممبرالیکشن کمیشن پنجاب جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے کہا کہ افضل خان نے مجھ سے معافی مانگی ٗیہ معافی عدالت اور وکلاء کے سامنے مانگی گئی ،افضل خان کو تقرری اور توسیع نہ دینے کا فیصلہ تمام ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کا تھا ،افضل خان نے ذاتی تنقید اور الزامات لگائے ۔ریاض کیانی نے کہا کہ افضل خان جو کچھ کہتے ہیں کہتے رہیں ٗمیری جانب سے معاملہ ختم ہو گیا ہے ٗ 2013 ء کے انتخابات کو ملکی اور غیر ملکی مبصرین نے بھی درست قرار دیا تھا۔