کراچی(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی ہے، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ سمیت 6 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم ملزمان کے بیان ریکارڈ نہیں ہو سکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ارشد پپو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی ،جہاں کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر عابد انصاری ہفتہ کو بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، ملزمان کے بیانات نامکمل ہونے کی باعث کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔دوران سماعت پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ سمیت 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، کیس میں نور محمد عرف بابا لاڈلہ و دیگر کو اشتہاری قرار دیا جا چکاہے،کیس میں عزیر بلوچ کی گرفتاری سے متعلق عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا۔