کراچی(این این آئی)کراچی کے ایدھی سنٹر میں موجود عبد اللہ کی ماں حلیمہ کی کیمیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق حلیمہ کو زہر نہیں دیا گیا۔ایدھی سنٹر میں موجود عبد اللہ کی ماں حلیمہ کی کیمیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ کیمیکل رپورٹ کے مطابق حلیمہ کے جسم پر نشہ آور دواں کے اثرات موجود نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حلیمہ کو زہر بھی نہیں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حلیمہ کیس کی ایک اور رپورٹ آنا باقی ہے جس میں صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔