اسلام آباد(نیو زڈیسک)سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے معاونت کی پیشکش کردی۔ بدھ کو سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کیا اسٹیٹ بینک پاناما لیکس کی تحقیقات کرسکتا ہے جس پر ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اسٹیٹ بینک اتھارٹی نہیں اور ملک میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین بھی موجود ہیں لیکن خواہش ہے کہ متعلقہ اتھارٹی کی معاونت کرسکیں۔اجلاس کے دوران پاناما لیکس کا ذکرآنے پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے پاناما لیکس کے بارے میں بریفنگ پراعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس پر کمیشن بننے کے بعد کمیٹی میں اس معاملے کو اٹھانا درست نہیں، اس لئے اس معاملے کو کمیشن کے سامنے ہی اٹھایا جائے۔
اسٹیٹ بینک نے پاناما لیکس کی تحقیقات میں معاونت کی پیش کش کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی



















































