ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

2018 الیکشن کے بعد کیا ہو گا ؟ وزیر اعظمنے مخا لفین کو خبردار کر دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم نے کہا ہے بعض سیاسی مخالفین ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، تمام ادارے معیشت میں مضبوطی کا اعتراف کر رہے ہیں، یہ منصوبے مکمل ہوگئے تو سال 2018کے الیکشن میں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور ان کے منہ بند ہو جائیں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ سال 1999سے2013تک حکومتیں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے میں ناکام رہیں، جب کہ ہم نے اس شعبہ میں34ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔وزیراعظم نے اس موقع پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ہے قرض نہیں،ہم انشااللہ اپنے دور حکومت میں ملک بھر سے گیس کی قلت کو ختم کردیں گے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے سیاسی مخالفین کی بے جا تنقید کا بھی جواب دیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مخالفین جانتے ہیں کہ ہمارے ترقیاتی کام مکمل ہوگئے تو 2018کے انتخابات اور ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،2018تک مخالفین کی مخالفت ختم ہو جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، ہم نے اپنے منصوبوں میں شفافیت کے نئے معیار متعارف کرائے، جب کہ مخالفین معاشی ٹیک آف کو روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا ذاتی طور پر خوش ہوں کہ ہم نے تھرکول سے بجلی حاصل کی ہے۔واضح رہے قبل ازیں اجلاس میں ملکی صورت حال کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔دوران اجلاس وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ بجٹ پر بریفنگ بھی دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…