پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، ن لیگ نے تحریک انصاف کوحیران کردیا،بڑے بڑے برج الٹ گئے

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، ن لیگ نے تحریک انصاف کوحیران کردیا،بڑے بڑے برج الٹ گئے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ن لیگ نے بھی راجن پور کی یوسی 7 میں میدان مار لیاہے ،ن لیگ کے امیدوار یوسی 7 سے 2687 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔دوسری جانب کراچی کی یوسی 26 سے ایم کیوایم کے امیدوار نے میدان مار لیاہے ،ضلع غربی کی یوسی 26 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار شیخ کلیم چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے محمد فاروق دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سلطان احمد بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر مختلف جماعتوں کے 41 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو ئے ہیں۔پنجاب میں مجموعی پر ن لیگ کے 43 ،آزاد 27،پی ٹی آئی 15 اور پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔جھنگ کی یو سی آٹھ اور 84 سے دو آزاد امیدوار کامیاب،لیہ،کی ایم سی چوبارہ، وارڈ دس میں مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب۔مظفر گڑھ سے آزاد امیدوار 24 ، ن لیگ تین اور جے یو آئی کے دو امیدوار کامیاب،میونسل کمیٹی مظفر گڑھ سے چھ آزاد امیدوار کامیاب،سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کونسل کے 11 وارڈ کے نتائج،11 وارڈز پر آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں ۔میونسپل کمیٹی سمبڑیال، ایک وارڈ پر پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب،ملتان کی یوسی 25 سے ن لیگ کے سعید احمد انصاری کامیاب،ڈی جی خان میں 51 وارڈز پر آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…