پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

لاہور: ڈبل ڈیکر بسیں آگئیں، ٹرمینل بھی تیار، افتتاح تاحال نہ ہوسکا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور کی سیاحت کے شوقین حضرات کا انتظار طول پکڑ گیا ہے، پنجاب حکومت نے شہریوں کو تاریخی مقامات کی سیر کرانے کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں منگوالیں، ٹرمینل بھی تیار ہو گیا، مگر 20دن گزر گئے، بسیں سڑکوں پر نظر نہیں آرہیں۔قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک قائم بس ٹرمینل میں کھڑی یہ ہیں ڈبل ڈیکر بسیں جنھیں اہک ہفتہ قبل لاہور کی سڑکوں پر رواں دواں ہونا تھا، وزیر اعلی کی مصروفیت کے باعث ان کا افتتاح تاحال نہیں ہوسکا، ان بسوں پر مسافر تو نہیں بیٹھے تاہم گرد ضرور جم گئی ہے۔ یہی نہیں چادروں سے بھی انہیں ڈھانپا نہیں جاسکا، سیاحت کے دلدادہ ان بسوں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہیں۔ ادھر ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ روٹس ابھی تک کلئیر نہیں ہوئے اس لیے بسیں نہیں چلائی جا رہیں، بسوں کی سیکورٹی خواتین گارڈز کے سپرد ہے جو اپنی ڈیوٹی سے بہت خوش ہیں ڈرائیور بھی بسیں چلانے کے لیے بیتاب ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ مزید تاخیر نہ کرے، یہ نہ ہوکہ نئی نویلی بسیں کھڑے کھڑے کھٹارہ بن جائیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…