پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

این اے122 میں ووٹوں کے اندراج اور منتقلی کےلئے صوبائی الیکشن کمشنر سے تین نکاتی وضاحت طلب

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کے حلقہ این اے122میں ووٹوں کے اندراج اور منتقلی کےلئے اعداد و شمار کی تصدیق اور ووٹوں کے ساتھ منسلک فارم اے اور دیگر کوائف کی فراہمی کےلئے تحریک انصاف نے صوبائی الیکشن کمشنر سے تین نکاتی وضاحت طلب کرلی ۔،پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان کی طرف سے صوبائی الیکشن کمشنر مسعود ملک کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن این اے122میں 18سال کی عمرہونے کے باعث ووٹ دینے کے اہل لوگوں کی فہرست پیش کرے ، این اے122میں ایسے گھرانوں کی بھی فہرست فراہم کی جائے جہاں 18سال کی عمر کے باعث ووٹوں کا اندراج کیا گیا ہے ،اسی طرح اس امر کے بھی شواہد مانگے گئے ہیں کہ 18سال کی عمر والے ووٹرز کے گھرانے این اے122کے علاوہ پہلے کہیں اور رجسڑڈ تھے یا نہیں ،الیکشن کمشنر کو دی گئی درخواست میں پی ٹی آئی کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طر ف سے این اے122میں ووٹوں کی منتقلی و اندراج کے دیے گئے اعداد و شمار میں تضاد پایا گیا ہے اور فارم اے812کی بجائے 722نکلے ہیں ،اسی طرح جامع نعیمیہ سمیت 5ایسی جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ایک ہی گھر میں 30سے 50ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے جو ایک ہی بلاک کورڈ 186840101کے تحت آتے ہیں تحریک انصاف نے حلقے میں درج ہونے والے ایسے 17082ووٹوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں جن کے ای ©ڈریس این اے122سے باہر کے ہیں ،اسی طرح 4542 فوتگی کے باعث ختم ہو جانے والے ووٹوں کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی مانگے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف این اے122کے الیکشن سے مطمئن نہیں ،اتمام حجت کر رہے ہیں صوبائی الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کے تفصیلی خط کا جواب دیں اور حلقے میں رجسڑڈ یا منتقل ہونے والے ووٹوں کی تفصیلات سامنے لائیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ مئی 2013کے الیکشن کے بعد ووٹر لسٹوں میں کیے گئے ردو بدل میں نادرا کو بھیجی گئی دستا ویزات بھی مانگی گئی ہیں ہم نے ایک مرتبہ پھر ٹھوس شواہد کے ساتھ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے اور اس کے بعد پٹیشن دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جلد این اے122کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور ہم نواز لیگ کو اس سلسلے میں فری ہینڈ نہیں دینگے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…