خانیوال(آن لائن)”وزیراعظم تین ہیلی کاپٹرز ساتھ لائے ،دومنٹ کی مسافت10گاڑیوں کیساتھ طے کی“۔وزیراعظم نوازشریف خانیوال تا ملتان موٹروے ایم فور کے افتتاح کے لئے تین ہیلی کاپٹروں کیساتھ خانیوال پہنچے جن میں حکومتی و پارٹی شخصیات بیٹھی تھیں۔وزیراعظم نے ہیلی پیڈ سے افتتاح کی جگہ تک پہنچنے کے لئے دو منٹ کا سفر10سے 12گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ طے کیا ۔وزیراعظم کے ہمراہ گورنرپنجاب ر فیق رجوانہ سمیت اہم حکومتی شخصیات بھی تھیں۔