جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

احسن اقبال کا پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر بریفنگ کےلئے عوامی نیشنل پارٹی سے رابطہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر بریفنگ کےلئے عوامی نیشنل پارٹی سے رابطہ کیا جبکہ اے این پی نے اس سے پہلے مغربی روٹ پر کام شروع کرنے کی شرط رکھ دی ہے۔اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق احسن اقبال کے رابطے کے جواب میں پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی طرف سے کہاگیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی میں آل پارٹیز کانفرنس میں وزیر اعظم کی طرف سے مغربی روٹ پر کام شروع کرنے کے وعدے پر عمل نہ کرنے تک پاک چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ اور کسی بھی اجلاس کے وقت میں شرکت سے مشروط کر دیا ہے۔ زاہد خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کو فوائد حاصل ہوں گے۔لیکن قوم کا یہ سوال اپنی جگہ سچا اور درست ہے کہ مشرقی روٹ پر کئی منصوبوں کا اافتتاح کیا جا رہا ہے ۔جب تک مغربی روٹ پر توانائی منصوبوں اور صنعتی زونوں کے منصوبوں کے کام کا آغا ز نہیں کیا جاتا اسوقت تک عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی حکومتی وعدے پر یقین نہیں کر سکتی۔زاہد خان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ قوم کو تقسیم ،حکومت کو بدنام اور پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازعہ بنانے والے وزراءکی زبان بندی کرائیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیانات ،غلط فہمیاں پھیلانے والے ہیں۔زاہد خان نے مزید کہا کہ انگریز کے خلاف عملی جدوجہد کرنے اور پاکستان کی حفاظت کےلئے کردار ادا کرنے والوں کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیںہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…