منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن)نے پیپلزپارٹی کو حیران کردیا،آج اہم ترین اقدام کا اعلان

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ( ن)سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی ہے،جیکب آباد میں دھاندلی کے ثبوت آج(پیر)الیکشن کمیشن کو فراہم کردیئے جائیںگے۔مسلم لیگ میڈیاسیل سے جاری بیان میں انہوں نے مطالبہ کیاکہ پہلے مرحلے میں جہاں جہاں بھی دھاندلی ہوئی ہے الیکشن کمیشن وہاں نوٹس لے اور عدلیہ کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں12000ایسے خواتین کے شناختی کارڈزملے ہیں، جن پرتاریخ پیدائش ایک مہینے کی ہے جبکہ ان پرمستقل پتہ بھی درج نہیں ہے۔۔اسلم ابڑو نے پہلے مرحلے کے انتخابات میں ڈپٹی کمشنرزنے بھی دھاندلی میں بھرپورکرداراداکیا ہے ۔جبکب آباد میں ڈپٹی کمشنر نے پرپولنگ اسٹیشنزپر 300،300 بیلٹ پیپرز ٹھپے لگا کر تقسیم کئیے جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیںجبکہ انتخابی نتائج کے موقع پر بھی ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ بوتھوں سے باہر نکال دیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی صبح الیکشن کا عملہ اور پولنگ اسٹیشن بھی تبدیل کردیئے گئے جبکہ انتخابی سامان بھی الیکشن کمیشن کے عملے کو دینے کے بجائے رکن قومی اسمبلی اعجاز جھکرانی کے حوالے کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دوسرے اور تیسرے مرحلے کے الیکشن کو بھی ہائی جیک کرنا چاہتی ہے الیکشن کمیشن اسے ہائی جیک ہونے سے بچائے اور اپنا کردار ادا کرے۔انھوں نے میڈیاکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ میڈیانے پہلے مرحلے کے انتخابات میں وزیر اعلی سندھ کے خاندان کے افرادکو ٹھپے لگاتے دکھایا۔انہوں نے کہاکہ ہفتہ کو الیکشن کمیشن آفس کے باہر مسلم لیگ(ن) کی جانب سے دیئے گئے دھرنے کے موقع پر کچھ ثبوت ہم نے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے ہیں مکمل ثبوت پیرکو فراہم کردیئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…