پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کی واشنگٹن آمد‘رچرڈاولسن اور امریکی چیف آف پروٹوکول نے استقبال کیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)وزیراعظم میاں نواز شریف کاطیارہ جب دوپہر2بجکر12منٹ پراینڈ ریو ایئر فورس بیس واشنگٹن میں اترا تو سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے ‘اس موقع پرپاکستان اورامریکا کے جھنڈے لہرارہے تھے‘ رن وے پر مختلف مقامات پر امریکی فوجی متعین تھے‘ امریکی چیف آف پروٹوکول سفیر پیٹر سیلفرج اور پاکستان میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیراعظم کااستقبال کیا‘ امریکی چونکہ ”اسٹیٹ وزٹ“ اور ”آفیشل وزٹ“ میں پروٹوکول کا فرق ملحوظ خاطر رکھتے ہیں لہٰذا وزیر اعظم نواز شریف کو ”آفیشل وزٹ“ کا پروٹوکول دیا گیا۔ جنگ رپورٹر عظیم ایم میاں کے مطابق نوازشریف کا خیرمقدم کرنے والوں میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز،پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی، اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی، پاکستان کے دفاعی اتاشی بریگیڈیئر سرفراز چوہدری کے علاوہ مسلم لیگ (ن) امریکا کے روحیل ڈار اور کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کے ممتاز بزنس مین اور گشتی سفیر سعید شیخ نے بھی وزیر اعظم کا استقبال کیا‘ وزیر اعظم کے طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2بجکر 12منٹ پر لینڈ کیا‘پاکستان ائیر فورس کا J-756رجسٹریشن نمبر 96کے طیارہ کا دروازہ 2بجکر 15منٹ پر کھول دیا گیا اور ساتھ ہی امریکی فوج کے بینڈ نے سلامی دی اور نواز شریف کا خیر مقدم کیا گیا‘ پاکستان کے چیف آف پروٹوکول اور امریکی ہم منصب کی موجودگی میں 14کاروں پر مشتمل وزیر اعظم کے قافلے کی 9موٹر سائیکل سوار دستے نے رہنمائی کرکے انہیں امریکا کے سرکاری گیسٹ ہاﺅس ”بلیئر ہاﺅس“ پہنچایا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…