اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سمارٹ شناختی کارڈ کے کامیاب اجراءکے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںگاڑیوں کی رجسٹریشن کانیا سسٹم بھی متعارف کرادیاگیاہے جس کااعلان رواں سال کے شروع میں کیاگیاتھا۔ ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے نیا سمارٹ رجسٹریشن کارڈ جمعہ سے جاری کرناشروع کردیا ہے جس میں گاڑی اور اس کے مالک دونوں سے متعلق معلومات ہوں گی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ موجودہ کتابی رجسٹریشن سسٹم کی جگہ پر نیا سمارٹ کارڈ سسٹم متعارف کرایاگیا ، اس منصوبے پر عمل درآمد جنوری میں شروع کیاگیا اور نادرا کے تعاون سے پروان چڑھایاگیا۔بتایاگیاہے کہ نئے قومی شناختی کارڈ کی طرف ’وہیکل رجسٹریشن کارڈ ‘ میں بھی سم موڈیول کی طرح ایک چپ نصب ہے جس میں گاڑی اور مالک سے متعلق تمام ضروری معلومات ہوں گی۔ چپ کے باہر کارڈ پر بھی گاڑی اور مالک کے بارے میں کچھ بنیادی معلومات درج ہیں۔ حکام کاکہناہے کہ نئے سمارٹ کارڈ کے آنے سے ڈیٹا کی اضافی حفاظت اور غیرمتعلقہ لوگوں کی طرف سے چھیڑچھاڑکی حوصلہ شکنی ہوگی تاہم سیکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد نے کہاہے کہ اس نئے منصوبے کا مقصدعشروں پرانے نظام کو جدید نظام میں بدلناہے جو کہ دنیا بھر میں نافذالعمل ہے ، مئی میں اس منصوبے نے کام شروع کردیناتھا تاہم کچھ تاخیر ہوگئی۔بتایاگیاہے کہ نئے کارڈ کے اجراءکے لیے 1450روپے وصول کیے جائیں گے اور یہی نرخ پرانے اور نئے صارفین دونوں کیلئے ہوں گے ، اگرکارڈ کہیں کھوجاتاہے تو مالک کی اطلاع پر فوری طورپر بلاک کردیاجائے گا۔ ایکسائزڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت ساڑھے آٹھ لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں اور صارفین کی درخواستوں پر پرانی رجسٹریشن بکس کو کارڈ میں تبدیل کردیاجائے گاجبکہ ٹوکن سٹکرز بھی فراہم کرنے کا اعلان کردیاگیاہے۔ نئے نظام سے چوری شدہ گاڑیوں ، جعلی کاغذات کے استعمال کی روک تھام ہوگی اور بالآخرفائدہ گاڑی مالکان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ہی ہوگا۔گاڑی فروخت کرنے کی صورت نئے مالک کے نام پر نیا سمارٹ کارڈ جاری ہوگا۔
پاکستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کانیا سسٹم متعارف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































