لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک کے پولنگ ایجنٹس نے کھانا نہ ملنے کے خلاف اپنی ہی پارٹی کے خلاف احتجاج کیا اور چوہدری سرور کی اہلیہ کی گاڑی کا گھیراﺅ کر کے اپنا مطالبہ پیش کیا ۔ این اے 122کے علاقہ سمن آباد کے پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولنگ ایجنٹس اچانک باہر آ گئے اور کھانا نہ ملنے کے خلاف اپنی ہی جماعت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی ۔ احتجاج کرنے والے پولنگ ایجنٹس نے وہاں آنے والی پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کی اہلیہ کی گاڑی کا بھی گھیراﺅ کر لیا اور نعرے بازی کر کے انہیں اپنا مطالبہ پیش کیا ۔ اس موقع پر کچھ کارکنوں نے مداخلت کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے کارکنوں کو زبردستی پیچھے ہٹا کر چوہدری سرور کی اہلیہ کی گاڑی کو وہاں سے روانہ کرا دیا۔احتجاج کرنے والے پولنگ ایجنٹس کا کہنا تھاکہ صبح سے بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں لیکن رہنماﺅں نے ہماری طر ف کوئی توجہ نہیں دی۔