لاہور( این این آئی)پولیس نے رحمان پورہ میں مسلح شخص کی پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔ بتایا گیا ہے این اے 122ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں رحمان پورہ میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آنےوالے شخص کی تلاشی لی گئی تو اس سے نائن ایم ایم پستول اور 13گولیاںبرآمد ہوگئیں جسے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا اور تھانہ وحدت روڈ منتقل کردیا گیا۔گرفتار ہونےوالے شخص کانام عبد المقتدر بتایا گیاہے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیاگیا ہے ۔