لاہور( این این آئی)الیکشن کمیشن کی طرف سے امیدواروں پر ووٹروں کو گھروں سے لانے کےلئے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے استعمال پر پابندی کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ حلقہ این اے 122کے مختلف مقامات پر ویگنز اورپک اپ دیکھی گئیں جو ووٹروں کو گھروں سے لانے کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں ۔ان گاڑیوں پرسیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے اسٹیکر بھی چسپاں تھے ۔جب ڈرائیورز سے پوچھا گیا تو ان کا کہناتھاکہ انہیں سرکاری طور (الیکشن کمیشن )پر نہیں بلک پرائیویٹ بک کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے منتظمین سے پوچھا گیا توانہوںنے کہاکہ امیدواروں نے ایساکوئی انتظام نہیں کیا اگرسپورٹرزنے ایسا کچھ انتظام کیا ہے تو اس بارے میںمعلوم نہیں۔ ووٹرز اکٹھے ہو کر اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںپر پہنچ رہے ہیں۔