لاہور(نیوزڈیسک).پنجاب کے 3 حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں فیئر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک نے مانیٹرنگ کے لیے 137 آبزرورز مقرر کیے ہیں۔ فافین کے ہیڈ آف پروگرامز مدثر رضوی کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 کے لیے 76 آبزرورز مقرر کیے ہیں جبکہ این اے 144 اوکاڑہ میں 61 آبزرورز انتخابی عمل کا جائزہ لیں گے۔فافین کے مبصر انتخابی عمل شروع ہونے سے پہلے کی بھی تمام تیاریوں اور مراحل کا مشاہدہ کریں گے اور بعد گنتی ختم ہونے تک تمام مراحل کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کریں گے۔